سندھ

ے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکل

ے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا۔ ٹیپو سلطان پولیس اور حساس ادارے کے ہاتھو ں گرفتار ٹارگٹ کلر آزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔ تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 2 اہم عسکری ونگز کے کمانڈروں کا سربراہ تھا۔ کمانڈر علاؤ الدین عرف کالا پپو اور کمانڈر غلام ربانی عرف فرعون ملزم کے ماتحت تھے۔

ملزم آزاد نے سنہ 2010 سے سنہ 2013 تک 15 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی تنظیم کے احکامات ملتے ہی شہر بھر میں فائرنگ، دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرتے، اسلحے کے زور پر مارکیٹیں بند کروا دیتے اور بھتہ وصولی کرتے۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے ماتحت 32 کے قریب ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم میں ملوث ٹیم ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم کے دیگر تمام ساتھیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئِی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close