سندھ

کراچی میں قیوم آباد چورنگی پرٹرالر نے 3 افراد کو کچل ڈالا

قیوم آباد میں کےپی ٹی انٹرچینج کے نیچے کنٹینر ٹرالر بے قابوہوکر فٹ پاتھ پرچڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اورزخمی دم توڑ گیا۔

پولس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالوں میں ایک معذورخاتون بھی شامل ہے، زخمی ہونے والے 2 بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فارغ کردیا ہے تاہم ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعے کے بعد ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوریطور پر ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close