سندھ

احتساب عدالت کا شرجیل میمن کوگرفتار کرکےپیش کرنےکاحکم

محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہوئی،عدالت نےسابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی عدم پیشی پراظہار برہمی کرتےہوئےانہیں اشتہاری قراردینےکاحکم برقرار رکھاہے۔

احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ ریفرنس میں شریک ملزم انیتابلوچ کو بھی اشتہاری قرار دے دیا۔

شرجیل میمن کے وکیل نے دوران سماعت عدالت میں کہاکہ میرے موکل کی ضمانت پرہائی کورٹ میں فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد نہیں روکی جاسکتی ہے،ثابت کریں گے شرجیل میمن کی درخواست عدالت کوگمراہ کررہی ہے۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن اور دیگرمفرور ملزموں کو7مارچ تک گرفتار کرکے پیش کرنےکاحکم دیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close