More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے منظوری دے دی گئی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: سندھ کی صوبائی کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سندھ حکومت نے آئی جی اے ڈی خواجہ کو تبدیل کردیا تھا تاہم سندھ ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ آئی جی کو ہٹانے کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر آج (بدھ) کو صوبائی کابینہ سے آئی جی کو ہٹانے کی منظوری لے لی گئی ہے۔ کل سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی سندھ کی تبدیلی کے کیس کی سماعت ہوگی جس میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی کابینہ کا فیصلہ پیش کیا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے