صفحہ اول پاکستان سندھ اب کراچی میں تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، تجاوزات کے خاتمے پر تاجر برادری خوش ہے، میئر کراچی

اب کراچی میں تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، تجاوزات کے خاتمے پر تاجر برادری خوش ہے، میئر کراچی

54 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: صدر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران میئر کراچی وسیم اختر اور کمشنر کراچی نے بھی ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کی اصل شکل اور شہر کی خوبصورت لوٹانا چاہتے ہیں، ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں نہ دہرایا جائے، کے ایم سی نے جو علاقے کرائے پر دیئے ہوئے تھے ان سب کنٹریکٹ کو ختم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا روزگار چھیننا نہیں چاہتے، ہم تجاوزات کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اب کراچی میں تجاوزات نہیں ہونے دیں گے، اگر کوئی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ میئر کراچی نے دکانداروں کے دھرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی کے ساتھ ناجائز نہیں ہونے دیں گے، تجاوزات کے خاتمے پر تاجر برادری خوش ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں بیروزگار ہونے والوں کو متبادل مارکیٹ میں جگہ دیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

50 لاکھ گھر منصوبہ، گورنر سندھ کی سیلانی ویلفیئر کو پارٹنرشپ کی دعوت

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کا اعلان، جو وزیراعظم پاکستان ک…