Featuredسندھ

مسافر گاڑیوں میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

کراچی:  ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ والے ہی اب مسافر گاڑیوں میں سفر کریں گے

سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کردیا گیا۔
 
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہےکہ این سی اوسی کے فیصلے کی روشنی میں مسافر گاڑیوں میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹریز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر ویکسی نیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں، ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں، شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلاؤکو روک سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے جب کہ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کا کہا گیا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close