سندھ

میری اور ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت، مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کروں گا: مصطفی کمال

کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری اور میرے ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ہے، دھرنے کے دوران میری جان بھی چلی جائے تو بھی مطالبات منوائے بغیر دھرنا ختم نہیں کروں گا۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہ میں کسی صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے لولی پاپ میں آنے والا نہیں ہوں۔ ہم شہر کی تباہی کو برسوں سے دیکھ رہے ہیں،بچوں کو ان کے والدین دودھ، پانی اور دیگر بنیادی اشیا ئے ضرورت خرید کر نہیں دے سکتے۔ جن کے ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے تھا وہ بچے پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ بیڈ گورننس دینے والے حکمرانوں کو بار بار توجہ دلائی مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ،ہم نے کسی کو نہیں بلایا سب لوگ خود آ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہم نے جو 16نکاتی ایجنڈا دیا ہے اس سے دست بردار نہیں ہونا بلکہ اس پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہنا ہے۔
دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے کے ساتویں روز آج خواتین اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close