Featuredسندھ

میئر کراچی نے جوہر چورنگی پر بنائے جانے والے انڈر پاس کا افتتاح کردیا

ہم اختیارات کا رونا نہیں روتے اور نہ ہی یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں

کراچی: آئندہ دنوں میں کراچی میں متعدد منصوبے تکمیل ہوں گے، جن کا روزانہ کی بنیاد پر افتتاح کیا جائے گا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بلدیاتی کام کرنا چاہیے، صحت اور تعلیم بلدیاتی اداروں کا کام نہیں ہے، اصلاحات کی کوشش کرتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے، کسی کو بھی غلط نہ کرنے دیں گے نہ خود کریں گے۔

گلستان جوہر چورنگی پر بنائے جانے والے انڈر پاس کو شہریوں کے لیے باقاعدہ کھولنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے مرتضی وہاب نے کہا کہ آئین کے مطابق صدارتی اختیارات کسی دوسرے شخص کو تفویض نہیں کئے جاسکتے، صدر مملکت نے صحافیوں سے متعلق بل اعتراض لگا کر واپس کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کراچی میں متعدد منصوبے تکمیل ہوں گے، جن کا روزانہ کی بنیاد پر افتتاح کیا جائے گا، پیپلزپارٹی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد یقین نہیں رکھتی۔
میئر کراچی نے کہا کہ انڈر پاس جو 11 سو میٹر لمبا اور 19 میٹر چوڑا اور ساڑھے پانچ فٹ بلند ہے، ساڑھے چار ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا ہے تاکہ گلستان جوہر سے شارع فیصل اور ایئر پورٹ جانے والے شہریوں کو سہولت میسر آئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کی تعمیر کے باعث یہ متبادل راستے کے طور پر بھی استعمال ہوسکے گا، یہ کنٹومنٹ فیصل کاعلاقہ ہے لیکن یہ سوچے بغیر یہ کس کے دائرہ اختیار میں آتا ہے حکومت سندھ نے شہریوں کو سہولت کی خاطر یہ تینوں منصوبے مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روتے اور نہ ہی یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہیں، انڈرپاس کے دونوں اطراف سروس روڈ پر اب کام ہوگا کیونکہ ٹریفک اب انڈر پاس سے گزرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ میرے لیے یہ آسان ہے کہ میں کراچی چڑیا گھر سمیت تمام سہولتیں مفت میں فراہم کردوں لیکن اس سے ادارے مستحکم نہیں ہونگے اور اخراجات کس طرح پورے ہوسکیں گے۔

میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے اور ڈپٹی میئر کے بلدیاتی انتخاب لڑنے کے لیے حلقے منتخب کیے جاچکے ہیں پارٹی میں مشاورت جاری ہے، 6 ماہ کی مقررہ مدت میں انتخاب لڑوں گا، مجھے امید ہے کہ کراچی کو ترقی پر ووٹ ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close