سندھ

پاناما کیس کے فیصلے سے کراچی کے بنیادی مسائل پر فرق نہیں پڑنے والا، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کا کچرا اور دیگر مسائل حل نہیں ہو جائیں گے، کل آنے والا فیصلہ کچھ بھی ہو، کراچی کے بنیادی مسائل پر فرق نہیں پڑنے والا۔ کراچی پریس کلب کے باہر عوامی مسائل کے حل کیلئے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پانی مانگ رہے ہیں اور کچرا اٹھانے کا کہہ رہے ہیں، جبکہ آج اجلاس میں پاناما کیس کے حوالے سے بات کی گئی ہے، ہم موجودہ حکمرانوں سے بنیادی وسائل مانگ رہے ہیں، کل پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کراچی کو پانی نہیں مل جائے گا اور نہ ہی سندھ حکومت کی جانب سے اداروں پر قبضے واپس ہو جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close