سندھ

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم پر لگے الزام کو تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ تاریخی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس فیصلے کو قبول کرنا چاہئے، سندھ کارڈ کا استعمال کر کے پیپلز پارٹی اربوں کی کرپشن نہیں چھپا سکتی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پانامہ کا معاملہ ابھی مکمل نہیں ہوا، یہ حتمی فیصلہ نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے عمل درآمد کے لئے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم پر لگے الزام کو تسلیم کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیراعظم بھی اس فیصلے کو ہلکا نہ لیں۔ یہ تو ایک کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم ہوا ہے، ساڑھے چھ ہزار ارب روپے کی کرپشن کے کیسز پر جے آئی ٹی کون بنائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال کر کے اپنی کرپشن نہیں چھپا سکتی۔
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے یا نہیں؟ اگر دو ماہ کی انکوائری کی ضرورت ہے تو فریقین فیصلہ تسلیم کر کے جے آئی ٹی کو موقع دیں کہ وہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی میاں صاحب کے خلاف درخواست قبول کرلی ہے اور کیس کی مزید تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی ہے اور ججز کے فیصلے کے مطابق، میاں صاحب اور ان کے بیٹوں کی جائیدادوں میں بہت زیادہ معاملات خراب ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی باتوں کو الزام نہیں قرار دیا بالکل وہ سمجھ بیٹھی ہے کہ اس میں کافی حد تک صداقتیں موجود ہیں جن کی تحقیقات ضروری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close