سندھ

پاک فوج کو ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنےکا اعزاز حاصل ہے، آرمی چیف

حیدر آباد: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےحیدر آباد گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور تھر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فوج نےتھر کے ایک لاکھ نوے ہزار متاثرہ خاندانوں میں چار ہزار ٹن راشن تقسیم کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار مریضوں کا علاج بھی کیا جاچکا ہے۔ اس کےعلاوہ چھ لاکھ افراد کو پینے کےصاف پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کرنےکا اعزاز حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close