سندھ

پولیس اہلکار کو دوران گشت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا

گھوٹکی: ضلع گھوٹکی کے تھانہ اوباڑو میں تعینات پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا شہید کی شناخت امانت کے نام سے ہوئی

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی رحیم یار خان اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے جیل نہ آسکیں

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شہید پولیس اہلکار سندھ پنجاب سرحد پر سی پیک سروس روڈ سے اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر جارہے تھے کہ راستے میں کماد میں چپھے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، کانسٹیبل امانت کے سر میں گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا، زخمی کانسٹیبل کوشیخ زید اسپتال رحیم یار روانہ کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی شہید ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close