سندھ

سندھ کی حکمرانی بد سے بد تر کی طرف جارہی ہے:فاروق ستار

کراچی: پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے

فاروق ستار نے کہا کہ منی بجٹ معیشت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، عوام مایوس ہوگئے، ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج وسیع ترمفاہمت اور قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناتجربہ کاری پر نالائقی کا تڑکا لگا ہے، سندھ کی حکمرانی بد سے بد تر کی طرف جارہی ہے، دیہی اور شہری میں خلیج بڑھتی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ مت سمجھیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ مختلف ایشوز پر بات ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے تنگ نظر آرہے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close