Featuredاسلام آباد

آئندہ الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے ، اپوزیشن اپنی موت مرگئی : شیخ رشید

اسلام آباد: سب سے زیادہ مایوسی کی لہر ہندوستان میں آئی ہے، فیصلے کے بعد بھارت کے 72 چینل پر صف ماتم ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کے لیے 2 ماہ سے رو رہا ہوں، میں تو ایمرجنسی کی بات کرتا تھا، وزیر اعظم نے تجویز مسترد کردی، سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا گیا انتخابات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے عمران خان کو لیڈر بنادیا ہے، سب سے زیادہ مایوسی کی لہر ہندوستان میں آئی ہے، فیصلے کے بعد بھارت کے 72 چینل پر صف ماتم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز کا خیال تھا ان کے بزنس پارٹنر آجائیں گے، قانون کے مطابق عمران خان 15 دن وزیر اعظم رہیں گے، آئندہ الیکشن میں عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر آئیں گے، اپوزیشن اپنی موت مرگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close