سندھ

مخالفین کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے : زرداری

ٹنڈو الہیار :  بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی ، پیلپزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیئے ہیں۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان مخالفین کا مقابلہ کروں گا۔ ان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹنڈوالہ یار میں کہا ہے کہ پیلپزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ اور ہمارے مابین کچھ مسائل ہیں، یہ مسائل چلتے رہیں گے۔ بھٹو صاحب نے عوام کے مسائل کو ترجیح دی۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے جارہا ہوں۔ لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر ان مخالفین کا مقابلہ کروں گا۔ ان کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close