سندھ

اوراب تحریک انصاف میں ایک ایسا شخص آگیا کہ عمران خان دھاندلی کے خلاف شور مچانے کے قابل نہ رہیں گے

کراچی: دھاندلی پر ہٹائے گئے نواز لیگ کے سابق رکن سندھ اسمبلی عرفان اللہ مروت نے پی ایس 114کی اپنی ہی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ۔وہ 2013ءمیں یہاں سے نواز لیگ کی ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق سابق لیگی رہنما نے 9جولائی کو کراچی کے حلقہ پی ایس 114میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ ممکنہ طور پر اگلے چند رو ز تک کریں گے۔

عرفان اللہ مروت کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر عارف علوی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ پر مشتمل وفد نے گھر جا کر چوتھی بار ملاقات کی جس کے بعد مروت نے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت پر رضامندگی کا اظہار کر دیا ۔ نشست پر شکست کھانے والے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار رﺅف صدیقی کی جانب سے دھاندلی کی درخواست پر جولائی 2014ءمیں الیکشن ٹریبیونل نے عرفان اللہ مروت کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے بھی بعد میں انکی جانب سے الیکشن ٹریبیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی ۔

عرفان اللہ مروت کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب مروت نے تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اب پارٹی کیلئے یہ الیکشن جیتنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں رہی۔”عرفان اللہ مروت 18جون کو عمران خان کے دورہ کراچی میں انکے ساتھ ہونگے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پی ایس 114کا دنگل تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان لڑا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی کے سعید غنی کا کوئی چانس نہیں رہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close