سندھ

بلدیاتی قانون میں اپوزیشن جماعتوں سے طے شدہ نکات پر عملدرآمد کا فیصلہ

کراچی : بلدیاتی قانون میں حکومت سندھ  کا جن نکات پر اپوزیشن سے اتفاق ہوا ہے ان پر عمل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزراء و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے جماعت اسلامی، پاک سرزمین پارٹی اور دیگر جماعتوں سے بات چیت پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بات چیت میں طے کیئے گئے امور پر عملدرآمد کے لیئے کمیٹی قائم کردی ہے، جس میں وزیر بلدیات، وزیر برائے محکمہ لیبر، وزیر برائے پالیمینٹری افیئر، وزیر برائے آبپاشی اور مشیر قانون شامل ہیں۔ کمیٹی قانون کا جائزہ لے کر وزیراعلیٰ سندھ کو سمری بھیجے گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ناصر شاہ کی جو بات چیت ہوئی ہے، اس کو لاگو کرینگے۔ کمیٹی نوٹیفائی ہوگی اور اس کے ٹی او آرز بھی ساتھ نوٹیفائی ہونگے۔

کابینہ نے ناصر حسین شاہ کی جن نکات پر اپوزیشن پارٹیز سے اتفاق ہوا ہے ان پر 100 فیصد عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close