سندھ

ملک میں ایک روز میں 4874 افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہوگئے

کراچی: ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا مزید 30 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا میں مبتلا 30 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہزار 478 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں 4874 افراد مہلک وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اس کے علاوہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close