کھیل و ثقافت

شنیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ عمران خان کی تصویر شیئر کردی

 سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ عمران خان کی تصویر بھی شیئر کردی۔

شنیرا اور وسیم اکرم کل یعنی 13 اگست کو اپنی شادی کی نویں سالگرہ منائیں گے۔

ایسے میں شنیرا نے ایک ایتھلیٹ کی قابلِ فخر اہلیہ ہونے پر خصوصی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وسیم اکرم کے کرکٹ کے دنوں کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی موجود ہیں۔

تصویر میں پاکستان کے دونوں لیجنڈری کرکٹرز کسی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہاتھ اٹھائیں! اگر آپ کی شادی ایک لیجنڈ انسان سے ہوئی ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں بہت پُرجوش ہوں کیونکہ میں کل اپنی 9 سالہ شادی کی سالگرہ مناؤں گی۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close