کھیل و ثقافت

تیسرے ٹی20 میں انگلش ٹیم 63 رنز سے کامیاب

کراچی:بیٹنگ لائن ناکام، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز رمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کےعلاوہ  فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر نے ایک بار پھر ٹیم کو دھوکا دے دیا۔

حیدر علی3،افتخار احمد 6 اور خوشدل شاہ 29 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔اس کے علاوہ محمد نواز اور عثمان قادر صفر پر آؤٹ ہوئے، اس دوران شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close