کھیل و ثقافت

ثناء میر نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے معذرت کرلی

ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ فیکا میں اور کمنٹری کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ فی الحال میں اس کمیٹی میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثناء میر نے لکھا کہ پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا جانا عزت کی بات ہے لیکن فی الحال میں اس میں حصہ نہیں ڈال سکوں گی۔

ثناء میر نے اپنے پیغام میں وجہ بتائی کہ وہ فیکا میں اور کمنٹری کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔

ثناء میر نے لکھا کہ تمام فیصلہ کرنے والوں اور دنیا بھر سے مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 رکنی کمیٹی بنائی تھی جس میں ثناء میر کا نام بھی شامل تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close