کھیل و ثقافت

کراچی ٹیسٹ: کیوی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے

کراچی: نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری بھی حاصل ہوگئی

کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5  رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے نے سنچری مکمل کرلی۔ وہ 105 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close