انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا کی انسٹاگرام پر پوسٹ دیکھ کر مداح جذباتی

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلین اوپن 2023ء کے ویمن ڈبلز میچ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ میرا آخری ڈانس ہے‘۔

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے کافی جذباتی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹس میں کمی محسوس کریں گے اور ان کے شاندار ٹینس کیریئر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

بھارتی ٹینس اسٹار کی ریٹائرمنٹ کی بعد کی زندگی کے لیے پاکستان اور بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کی جانب سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن 2023ء کا آغاز ہونے سے پہلے یہ انکشاف کیا تھا کہ یہ ایونٹ ان کے ٹینس کیریئر کا آخری گرینڈ سلیم ہوگا اور اگلے ماہ دبئی میں شروع ہونے والی ڈبلیو ٹی اے دبئی چیمپین شپ کے بعد ٹینس ریٹائر ہو جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close