کھیل و ثقافت

کرکٹ میں یکطرفہ فیصلے نہیں کیے جاتے ، شائقین کرکٹ پاک بھارت میچز دیکھنا چاہتے ہیں

 پاکستان کوئی معمولی ٹیم نہیں اس کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایشیا کپ کے کیلئے پاکستان آنے سے صاف انکار سخت فیصلہ ہے، اگر بھارتی ٹیم اپنے فیصلے پر برقرار رہتی ہے تو پھر پاکستان کو بھی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔

نجی ٹی بی سے گفتگو میں سلیم یوسف نے کہا کہ کرکٹ میں یکطرفہ فیصلے نہیں کیے جاتے ، پاکستان کوئی معمولی ٹیم نہیں ہے، اس کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے۔

سلیم یوسف نے کہا کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت میچز دیکھنا چاہتے ہیں، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑی ٹیم ہے اور وہ پاکستان نہیں جائے گا تو پھر پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے کیونکہ پاکستان میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں آچکی ہیں، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ سب ہی ٹیموں نے پاکستان آکر سیریز کھیلی، بھارت کو بھی پاکستان آکر ایشیا کپ کھیلنا چاہیے، شائقین کرکٹ دونوں ممالک کو ایک ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close