کھیل و ثقافت

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران امپائر نے قومی ٹیم کے آف اسپنرمحمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کیا جس کے بعد قواعد کے مطابق 14 روز کے اندر ان کا آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں جائزہ لیا جائے گا جس میں اگر ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا تو وہ ایک بار پھر پابندی کی زد میں آجائیں گے تاہم ٹیسٹ سے قبل وہ بولنگ جاری رکھ سکیں گے۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن پہلے بھی دو بار رپورٹ ہو چکا ہے، نومبر 2014 میں ابوظبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد دسمبر میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا۔ پہلی بار بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد کی بجائے 31 پایا گیا تھا، جنوری 2015 میں انہوں نے غیر رسمی ٹیسٹ کروایا تو بھی ایکشن میں مسائل برقرار تھے۔
اپریل 2015 میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ٹیسٹ کے بعد ان کا ایکشن کلیئر قرار دیا گیا، اس کے بعد جون میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران دوبارہ مشکوک ایکشن کی زد میں آئے، جولائی 2015 میں ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی، یہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں دوبارہ بولنگ کراونے کی اجازت مل گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close