Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان نے ورلڈکپ وارم اَپ میچ میں افغانستان کے خلاف میچ پر اعتراض اٹھادیا

ہمیں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا میں کسی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھلایا جائے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلیے گرین شرٹس کو وارم اَپ میچ میں کسی غیر ملکی ٹیم کے خلاف کھلایا جائے کیونکہ میگا ایونٹ سے قبل پاکستان ایشیاکپ میں افغانستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گا۔

بورڈ کی جانب سے وینیوز کی تبدیلی کی حوالے سے کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا میں کسی ٹیم کے ساتھ وارم اَپ میچ شیڈول رکھاجائے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی تاہم میزبان بھارت نے انکار کردیا ہے۔

ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان 6 اکتوبر اور 12 کو کوالیفائر ٹیمز کے خلاف میدان میں اُترے گی، یہ دونوں میچز حیدرآباد دکن میں شیڈول ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے، جہاں پلیئرز کی سیکیورٹی کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

اسی طرح قومی ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل آنا ہے، گرین شرٹس 27 اکتوبر کو چنائی میں جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کولکتہ میں بنگلہ دیش، 5 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور اور 12 نومبر کو انگلیںڈ کے خلاف کولکتہ میں مدمقابل آئی گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close