کھیل و ثقافت

انگلینڈ کی ورلڈکپ 2023میں چوتھی ناکامی ، سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل

سری لنکا کی ورلڈکپ مقابلوں نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل 8 ویں کامیابی ہے

سری لنکا نے انگلینڈ کا 157 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی یہ رواں ورلڈکپ میں چوتھی ناکامی ہے، جس کے بعد انگلش ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے پاتھم نسانکا نے 83 گیندوں پر 77 رنز بنائے،ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ سدیرا وکراما 54 گیندوں پر 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوشل مینڈس 11 اور کوشل پریرا 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، سری لنکن بولرز کے سامنے انگلش بیٹرز ناکام رہے اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ سری لنکا کی ورلڈکپ مقابلوں نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل 8 ویں کامیابی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close