کھیل و ثقافت

پاکستان ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرا دیا

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ اور شوال ذوالفقار کی ذمے دارانہ بیٹنگ نے پاکستان ویمنز کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

دائیں ہاتھ کی میڈیم فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے صرف 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد اوپنر شوال ذوالفقار نے41 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت کو ممکن بنادیا۔

نیوزی لینڈ ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر127 رنز بنائے تھے۔

بعدازاں پاکستان ویمنز نے 18.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

فاطمہ ثنا شاندار بولنگ کے سبب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close