کھیل و ثقافت

وزارت داخلہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا ہے۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ وزارت داخلہ کے ذمہ دارترین ذرائع نے بتایا کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا اور بھارت کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے، سیکیورٹی کی یقین دہانی تک کسی صورت بھی ٹیم نہیں بھیجی جائے گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی اعلیٰ بھارتی حکومتی عہدیدارسکیورٹی سے متعلق بیان نہیں دیتا اس وقت تک پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔وزارت داخلہ کی طرف سے یہ بھی بھارت کو واضح کیاگیاکہ دھرمشالہ میں میچ کھیلنے کو تیار نہیں ، کسی دوسرے محفوظ مقام پر میچ کو منتقل کیاجائے ، دونوں شرائط کی منظوری تک قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close