کھیل و ثقافت

فاسٹ بولر عامر جمال منفرد اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔عامر نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے تھے اور 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990ء میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close