کھیل و ثقافت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے اجلاس کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔

پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس کل ہوگا جس میں بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

گورننگ بورڈ کے اجلاس کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جبکہ اجلاس کے لئے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق بورڈ کے تمام 11 ممبران کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔

گورننگ بورڈ ممبران میں مصطفی رمدے، سید محسن رضا نقوی، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل شامل ہیں ۔

دیگر میں تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، ڈاکٹر انوار احمد خان، جاوید اقبال اور اسامہ اظہر شامل ہیں ۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری بھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close