کھیل و ثقافت

پی ایس ایل9 : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ9 کے تیسرے  میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو  با آسانی 55 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 185 رنز کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

شعیب ملک 53، شان مسعود 30، کیرن پولارڈ 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مذکورہ تین بلے بازوں کے علاوہ کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا جبکہ 4 بلے باز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close