کھیل و ثقافت

جنوبی افریقی بلے باز رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سابق کپتان محمد حفیظ سمیت کرکٹ دیوانے سپر اسٹارز کے جذبے کا خیر مقدم کرنے لگے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی بغیرکھیلے دورہ پاکستان منسوخی پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کون آناچاہتا ہے؟

قومی کرکٹر محمد حفیظ نےکرس گیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی کیلئے پاکستانیوں کے دل میں ڈھیرساری محبت ہیں۔

غیرملکی کرکٹر کے پیغام کو کرکٹ شائقین کی جانب سےسراہا جا رہا ہے، چند منٹ میں ہزاروں افراد نے کرس گیل کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close