کھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ

دبئی : آئی سی سی بورڈ اجلاس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی پلئینگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی گئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی سی سی بورڈ اجلاس کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل مکمل کرانے کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوں گے۔

میچ فیصلہ کن بنانے کے لیے دوسری اننگز میں کم از کم 5 اوور مکمل کرنا ضروری ہوگا، اسی طرح ناک آﺅٹ میچز میں فیصلے کے لیے کم ازکم 10اوورز کا کھیل لازمی ہوگا۔
آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کے میزبان بھارت اور سری لنکا ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سرفہرست 8 ٹیمیں اور میزبان ملک براہ راست کوالیفائی کریں گے، دیگر دو ٹیموں کا فیصلہ میزبان ٹیموں کی رینکنگ پوزیشن کے مطابق ہوگا جبکہ 8 ٹیمیں ریجنل کوالیفائرز شرکت کا حق حاصل کریں گے۔
آئی سی سی اجلاس میں انٹرنیشنل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسٹاپ کلاک کے استعمال کی منظوری بھی دے دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close