کھیل و ثقافت

ویمن ورلڈ ٹی 20: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 10 اوورز میں 27 رنز، 2 کھلاڑی آﺅٹ

نئی دلی : ویمن ورلڈ ٹی 20 میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جس نے 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لئے ہیں۔ 
 پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 5 کے مجموعی طور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ انعم امین اور اسماویہ اقبال نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور ابتدائی اوورز میں ہی پاکستانی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ 
ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے میچ میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
واضح رہے کہ آج ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کی مردوں کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ کھیلا جانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close