کھیل و ثقافت

پاکستانی ‘بھارتی اہم شخصیات بھی آج میچ دیکھیں گی

لاہور : ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ میں متعدد شو بزنس اور سیاسی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی ‘ اداکار امیتابھ بچن، سابق کپتان عمران خان، سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر، وریندر سہواگ اور وسیم اکرم بھی میدان میں موجود ہوں گے۔ میچ شروع ہونے سے قبل آدھے گھنٹے کی ایک تقریب میں ممتا بینر جی کے علاوہ عمران خان سچن ٹنڈولکر اور امیتابھ بچن تقریر کرینگے۔میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ملکوں کے ترانے ہوں گائے جائیں گے۔ امیتابھ بچن بھارتی جبکہ شفقت امانت علی پاکستان کا قومی ترانہ گائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close