کھیل و ثقافت

مصباح الحق 99 پر آؤٹ ہوئے تو ”بھابھی“ نے نیا نام دیدیا، یہ مسٹر ٹک ٹک نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

لاہور: ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کپتان مصباح الحق بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 99 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب و ہ99 پر پہنچنے کے باوجود بھی سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں وہ 99 پر کھیل رہے تھے کہ باقی تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس مرتبہ بھی جب مصباح 99 پر آؤٹ ہوئے تو ان کے مداح مایوس ہو گئے لیکن ان کی اہلیہ بالکل بھی پریشان اور افسردہ نہ ہوئیں بلکہ سوشل میڈیا پر شرارت اور پیار سے بھرپور ایسا پیغام جاری کیا کہ مایوس مداح بھی خوش ہوگئے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”جو بھی ہے۔۔۔! آپ کو پانا خوش قسمتی ہے مسٹر 99۔۔۔“ مصباح الحق کی اہلیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس پیغام کو صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور انگلی اننگز کیلئے نیک خواہشات کیساتھ ساتھ سنچری مکمل ہونے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close