Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش پر پاکستانی کرکٹ شائقین کا احتجاج

پاکستانی کرکٹ شائقین انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کا وائٹ واش برداشت نہ کرسکے

پاکستانی کرکٹ شائقین تیسرے ایک روزہ میچ کی بھی ہار برداشت نہ کرسکے، گو مصباح الحق گو، گو وقار یونس گو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا جس کے نتیجے میں میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کرکٹ شائقین کی جانب سے مصباح الحق اور وقار یونس کے خلاف احتجاج کے دوران نعرے لگائے گئے اور دونوں کو حکومت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

کرکٹ کے ناراض شائقین کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ کی ساکھ بچانے کے لیے پی سی بی کی پوری انتظامیہ کو فارغ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close