کھیل و ثقافت

ورلڈ کپ کے بعد شاہد آفریدی کپتان نہیں رہیں گے :چیئرمین پی سی بی

لاہور : چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد شاہد آفریدی ٹیم کے کپتان نہیں رہیں گے ۔
 چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں 4فاسٹ بولرز کو شامل کرنے کا فیصلہ غلط تھا کیونکہ اگر 3فاسٹ بولرز میچ نہیں جتوا سکتے تو چوتھا بھی نہیں جتوا سکتا ،ٹیم میں ایک سپنر شامل ہونا چاہیے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے شکست پر بہت مایوسی ہوئی ،ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے بعد شاہد آفریدی ٹیم کے کپتان نہیں رہیں گے جبکہ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close