کھیل و ثقافت

ہیڈ کوچ کے کو حکم کامذاق بناتے ہوئے عمراکمل سیلفی میں مصروف

ویلنگٹنن :ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل ایک اور تنازع کی زد میں آگئے،عمر اکمل نے سیلفی پوسٹ کرنے کے جنون میں ہیڈ کوچ وقار یونس کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پرہے،جہاں ہیڈ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو ہدایت جاری کی کہ تمام کھلاڑی ٹریننگ پرتوجہ دیں اور سوشل میڈیا سے دوررہیں۔

وقاریونس نے کھلاڑیوں کے نام یہ پیغام سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپ لوڈ کیا تھا،عمر اکمل نے خلاف ورزی بھی ٹوئٹر پر ہی کی۔ ٹیسٹ کرکٹر نے ہیڈ کوچ کی ہدایت نظر انداز کرتے ہوئے ٹریننگ کے دوران اپنے ساتھ محمد حفیظ کی سیلفی ٹوئٹرپراپ لوڈ کرڈالی۔پروفیسرحفیظ اور عمر اکمل نے یہ سیلفی جم میں لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close