کھیل و ثقافت

آئی پی ایل 2016میں دلچسپ موڑ، شائقین تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرینگے

ممبئی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2016میں دلچسپ موڑآ گیا، شائقین تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرینگے ۔انڈیا ٹائمز کے مطابق آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ شائقین میچز کے دوران فیصلوں سے متعلق اپنی آراءکا اظہار کر سکیں گے ۔

گراﺅنڈز میں موجود شائقین کو پلے کارڈز دیئے جائینگے جن کے ذریعے وہ اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے کہ کھلاڑی آﺅٹ ہے یا نہیں تاہم حتمی فیصلہ تھرڈ امپائر ہی کرے گا ۔ خواہ یہ اقدام کامیاب ہو یا نہیں تاہم یہ شائقین کی آئی پی ایل میں مزید توجہ حاصل کرنے کا باعث ضرور بنے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close