کھیل و ثقافت

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

 اسلام آباد:  پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے 17 سال بعد اسلام آباد پہنچ گئی۔

مہمان ٹیم پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی، دوسرا ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

انگلش کرکٹرز اتوار کو آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close