کھیل و ثقافت

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015 کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 22 ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا۔

ان 22 کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں اے کیٹیگری میں ثنا میر، بسمہ معروف، جویریہ ودود اور اسماویہ اقبال کھوکھر شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں ندا راشد، انعم امین، سیدہ نین فاطمہ عابدی۔

سی کیٹیگری میں سعدیہ یوسف، سدرہ نواز، رابعہ شاہ، سدرہ امین، ناہیدہ خان، عالیہ ریاض، ارم جاوید، مرینہ اقبال اور ثانیہ اقبال۔

ڈی کیٹیگری میں منیبہ علی صدیقی، الماس اکرم، ایمن انور، ڈیانا بیگ، عائشہ ظفر اور کائنات امتیاز کو رکھا گیا ہے۔

ایک سالہ اس معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close