کھیل و ثقافت

ٹینس پلیئرثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں منظرعام پر آئے گی

نئی دہلی: بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئرز اور ویمنز ڈبلز کی عالمی نمبر ایک ثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں شائع ہورہی ہے۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے آپ بیتی اپنے والد عمران مرزا کی مدد سے تحریر کی ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نیسولہ سال کی عمر ومبلڈن گرلز چیمپئن بن کرشہرت حاصل کی تھی۔ وہ عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت کی سنگلز اور ڈبلز نمبر ایک وومن پلیئر ہیں جبکہ سوئزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کے ساتھ کئی ماہ سے ویمنز ڈبلز ٹاپ رینکنگ پر فائز ہونے کے ساتھ ڈبلز کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بھی ہیں۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد ثانیہ مرزا نے پاکستان میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ ایس اگینسٹ دی ثانیہ مرزا کی آپ بیتی جولائی میں شائع ہورہی ہے۔ جسے ٹینس اسٹار نے اپنے والد عمران مرزا کے ساتھ تحریر کیا ہے۔ کتاب میں ثانیہ مرزا کمسن لڑکی سے عالمی شہرت یافتہ ورلڈ نمبر ون ڈبلز پلیئر بننے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ثانیہ مرزانے کہاکہ ان کی کتاب بھارت کی اگلی جنریشن کیلئے ٹینس کورٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی محرک ہوگی۔ اگربھارت کے کسی ایک نوجوان کھلاڑی نیبھی اس سے انسپائریشن لیکر گرینڈ سلم ٹائٹل حاصل کیا۔ تو ان کی کتاب کا مقصد حاصل ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close