کھیل و ثقافت

اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمدعرفان اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

لاہور:  پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شاہ زیب حسن کے کیس میں پی سی بی کے گواہ محمد عرفان وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ قومی کھلاڑی محمد عرفان پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں وڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ یاد رہے کہ ٹریبیونل میں اوپنر کے کیس کی پیر کو شیڈول سماعت طویل قامت پیسر  کے اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

محمد عرفان پی سی بی کی جانب سے پیش کیے جانے والے آخری گواہ ہیں جس کے بعد کیس فیصلے کی طرف بڑھے گا، پیسراس وقت ٹی 10 لیگ کیلئے شارجہ میں موجود ہیں اور وہیں سے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close