کھیل و ثقافت

پاکستان انڈر 19 نے نیوزی لینڈ کیخلاف 2 میچز کی سیریز اپنے نام کرلی

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد سیریز پاکستان نے اپنے نام کرلی۔

کرائسٹ چرچ میں شدید بارش کے باعث نیوزی لینڈ اور پاکستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ تاخیر کا شکار رہا اور بارش نہ تھمنے پر میچ کو منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان پہلے ہی میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں شکست دے چکا تھا جس کے بعد 2 میچز کی سیریز گرین شرٹس نے 0-1 سے اپنے نام کرلی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں رواں ماہ سے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا جس کے لئے 15 رکنی گرین شرٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے حسن علی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محسن خان، عمران شاہ، زید عالم، روحیل ناظر، محمد طہ، عماد عالم، علی زریاب، سعد خان، موسی خان، شاہین شاہ آفریدی، منیر ریاض، ارشد اقبال، محمد علی اور سلیمان شفقت شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close