کھیل و ثقافت

مرینیو مانچسٹر یونائٹڈ کے نئے مینیجر ہوں گے

معلوم ہوا ہے کہ مانچسٹر یونائٹڈ جوزے مرینیو کو اپنا نیا مینیجر مقرر کرے گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ 53 سال پرتگالی مرینیو نے ہفتے کے روز ایف اے کپ کے فائنل میں یونائٹڈ کی کرسٹل پیلس کے خلاف فتح سے پہلے ہی اصولی طور پر ٹیم کا مینیجر بننے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ہفتے کی شام مانچسٹر یونائٹڈ نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود ویمبلی میں کھیلے جانے والے میچ کے اضافی وقت میں کرسٹل پیلس کو شکست دے دی۔

مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا تھا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا۔ میچ کے 110ویں منٹ میں یونائٹڈ کے لِنگارڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔

اس سے قبل یونائٹڈ حالیہ مینیجر لوئی فان گال کے دور میں چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی، جس کے بعد سے کلب کے کرتا دھرتاؤں نے محسوس کیا کہ تبدیلی ناگزیر ہو گئی ہے۔

مرینیو کو دسمبر میں بر طرف کیا کر د یا تھا جس کے بعد سے وہ بےروزگار تھے۔

کلب کا ارادہ ہے وہ مرینیو کی آمد کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے اور فان گال کو بتا دیا جائے گا کہ ان کی ملازمت ختم کر دی گئی ہے۔

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے فان گال کے تین سالہ مدتِ ملازمت کا ایک سیزن ابھی باقی ہے، لیکن نئے کھلاڑیوں پر 25 کروڑ پاؤنڈ خرچ کرنے کے باوجود ان کے دور نے بہت سے مداحوں کو مایوس کیا ہے، اور کلب پریمیئر لیگ میں پہلے چوتھے اور پھر پانچویں نمبر پر آیا۔

اس سیزن میں فان گال کی اپنی ملازمت پر گرفت خاصی ڈھیلی رہی، جب کہ مرینیو یونائٹڈ کے احیا کے مشتاق رہے ہیں۔

مرینیو فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انھوں نے سٹیم فورڈ برج میں کوچنگ کرتے ہوئے دو ٹائٹل جتوائے، جب کہ وہ پورٹو اور انٹرمیلان کو بھی چیمپیئنز لیگ جتوا چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close