کھیل و ثقافت

آئی پی ایل پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا

آئی پی ایل کی ایک فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا، گجرات لائنز اور رائل چیلنجربنگلور آج آمنے سامنے ہوں گی جو جیتے گا وہ سیدھا فائنل کھیلے گا، ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کا ایک موقع اور ملے گا۔

آئی پی ایل پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، جہاں ٹاپ ٹیم گجرات لائنز کا مقابلہ رائل چیلنجربنگلور سے ہوگا، چینا سوامی اسٹیڈیم بنگلور جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

بدھ کو پلے آ ف کا دوسرا میچ سن رائزنگ حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائڈرکے درمیان ہوگا جس کی فاتح ٹیم پہلے پلے آ ف میچ کی ہارنے والی ٹیم سے ٹکرائی گی۔

یہ میچ 27مئی کو دہلی میں کھیلا جائے گا، اس میچ کی فاتح دوسری فائنلسٹ ٹیم بنے گی۔آئی پی ایل 2016کا فائنل 29مئی کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close