کھیل و ثقافت

ڈومیسٹک کرکٹ کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آگیا

 ڈومیسٹک کرکٹ میں جعلی مہر کے ساتھ ناقص بال استعمال کرنے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا،37لاکھ روپے میں خریدے گئے بالز سے آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی سٹیمپ ابتدائی 20اوورز میں ہی اتر گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ گیم ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ایزد حسین سید کیخلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایزد حسین سید نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص کوالٹی کے بال 37لاکھ میں خرید ے جس میں بارہ سے پندرہ لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ میں آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی جعلی سٹیمپ والے بال استعمال کیے گئے جن کی قیمت 900اور 1200روپے بتائی گئی تاہم ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کسی نامعلوم فیکٹری سے ہلکی کوالٹی کے سستے گیند خریدے گئے۔ذرائع کے مطابق میچز کے دوران ناقص کوالٹی ہونے کی وجہ سے ابتدائی بیس اوورز میں ہی گیندوں پر لگی جعلی مہریں بھی اتر گئیں۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایزد حسین سید نے اپنے مرضی کے بال استعمال کرنے اورشکایات ملنے پر کارروائی سے بچنے کیلئے لوکل کوچز اور امپائروں سے زبردستی گیندوں کی تعریف میں لیٹر بھی لکھوائے تاہم لاہور کے امپائروں نے ناقص کوالٹی کی گیندوں پر آواز اٹھائی اور پی سی بی کو شکایتی خط لکھے۔ذرائع کے مطابق ایزد حسین سید نے ناقص کوالٹی کے بال استعمال کرنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو دھوکے میں رکھا اور غلط معلومات فراہم کیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ گیم ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ایزد حسین سید کیخلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close