کھیل و ثقافت

پشاور زلمی میدان میں اترنے کے لئے تیار، تمام تر تیاریاں مکمل

جیمز نیشم اور شکیب الحسن کی صورت میں پشاور زلمی کے لیے مزید کمک کراچی پہنچ گئی۔

گزشتہ دنوں پا کستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لئیے بنگلا دیش کے آل راؤنڈرشکیب الحسن اورنیوزی لینڈ کے کھیلاڑی نیشم کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ “پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو سپلیمنٹری پک کے طور پر حاصل کیا ہے۔ وہ 26 فروری تک پاکستان میں رہیں گے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز شکیب الحسن نے بی پی ایل 2023 میں 11 اننگز میں375 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 میچوں میں 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اسی طرتح جیمز نیشم ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے، انہوں نے اب تک ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 60 میچز میں 159.6 کے اسٹرائیک ریٹ سے 688 رنز بنائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close